پتور یکم مارچ (ایس او نیوز) ایک پِک اَپ ٹرک میں نو جانوروں کو غیر قانونی طریقے سے لے جانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور جانوروں سمیت ٹرک ضبط کرلیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق جانوروں سے بھرا ہوا یہ ٹرک کڈباسے پانجا نامی علاقے کی طرف جارہاتھا۔جب اس تعلق سے ہندو تنظیم کے کارکنوں کو خبر ہوئی تو انہوں نے گاڑی روک لی اور پولیس کا اطلاع کردی ۔سب انسپکٹر پرکاش دیواڈیگا اور دیگر عملے نے موقع پر پہنچ کرٹرک کے ڈرائیور راجیو عرف میتھیوز کو گرفتارکرنے کے علاوہ جانور اور ٹرک کو ضبط کرلیا۔گمان کیا جاتا ہے کہ یہ جانور کیرالہ میں ذبیحہ کے لئے لے جائے جارہے تھے۔